حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سید حسن ظفر شمسی اور تحصیل ڈیرہ اللہ کے صدر برادر شہزادہ جعفری کا یونٹ مولا بخش دشتی تنظیمی دورے پر ضلع جعفر آباد پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق، علامہ سید ظفر عباس شمسی نے یونٹ کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سارے کام اللہ تعالیٰ و اہلبیت علیہم السلام کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہونے چاہیئے، کیونکہ مجلسِ وحدت مسلمین الہی تنظیم ہے مجلس وحدت مؤمنین وممبران کی دینی و دنیاوی کردار سازی کیلئے کوشاں ہے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے خطاب میں کہا کہ صوبائی ضلعی تحصیلی و یونٹس کی سطح پر سرکل اسٹڈی دعاؤں اور دروس کے پروگرامز کا انعقاد کردار سازی کیلئے نہایت ضروری ہے جس سے ہم سب کی دینی معلومات میں اضافہ کے ساتھ اخلاقی تربیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کے تمام عہداران کو ایسے پروگرامز میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لازمی شرکت کرنی چاہیئے تاکہ ہمارا کردار سب کیلئے نمونہ ہو۔